اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ حملہ کیس ، تینوں وکلاء نے اپنے آپ کو غیر مشروط معافی نامے کے بعد عدالتی رحم کرم پر معاملہ چھوڑا، ہائی کورٹ

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ وکلا حملہ کیس میں کہا ہے کہ تینوں وکلاء نے اپنے آپ کو غیر مشروط معافی نامے کے بعد عدالتی رحم کرم پر معاملہ چھوڑا۔

پیر کو کیس کا عبوری حکمنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریر کیاجس میں کہاگیاکہ وکلاء فرزانہ فیصل، نصیر کیانی اور اسد اللہ کی جانب سے غیر مشروط تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا، تینوں وکلاء نے اپنے آپ کو غیر مشروط معافی نامے کے بعد عدالتی رحم کرم پر معاملہ چھوڑا۔

حکمنامہ میں کہاگیاکہ تینوں وکلاء کیس معطل کرکے ان کے معافی نامے پر بعد ازاں غور کیا جائے گا،وکیل زاہد محمود راجہ نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی، مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 اگست تک ملتوی کی جاتی ہے۔