لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے جب گھر بنانے کا الٹی میٹم ملا تو ایک دن میں 28 فلمیں سائن کرلیں،گھر بنانے کا ہدف تھا اس لئے اور اچھے خاصے کردار کرتے ہوئے سیکنڈ رول، تھرڈ رول بھی کئے جس کا مجھے بعد میں بہت نقصان ہوا۔
ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ اداکار نے کہا کہ مجھے ایک وقت دیا گیا کہ اس ٹائم پیریڈ میں گھر بناسکتے ہو تو رشتہ ہوجائے گا ورنہ بھول جائو، میں نے منیجر سے کہا کہ جہاں جہاں سے پیسہ ملتا ہے پکڑلو۔ایک وقت ایسا بھی تھا کہ میں نے ایک دن میں 12 فلموں کی شوٹنگ اور ایک فلم کی ڈبنگ کی تھی، اس وقت پانچ شفٹوں میں ہر اداکار کام کررہا تھا، ایک دن میں پانچ فلموں کی شوٹنگ روزانہ ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں دو گھنٹے ایک سیٹ پر جاتا پھر شرٹ تبدیل کرکے دوسرے سیٹ پر پہنچ جاتا تھا پھر واپس مین سیٹ پر آجاتا تھا۔









