فیصل کریم کنڈی 15

گورنر خیبرپختونخوا کا حاجی شمس الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیر کی معروف شخصیت حاجی شمس الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کے بیٹوں دیر بار کے سابق صدر محمد اسماعیل ایڈوکیٹ اور پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ دارالقضا سوات کے سابق جنرل سیکرٹری محمد ریاض اور دیگر کے نام تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں