کیسکو 14

گرڈ سٹیشنوںاور ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پرمرمتی کام اوربرقی تنصیبات کے ٹیسٹنگ کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 5فروری (بروزجمعرات) پشین گرڈاسٹیشن سے صبح2بجے تا دوپہر2بجے جبکہ اْسی روز چمن گرڈاسٹیشن سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔

اسکے علاوہ 5فروری کے روز 66kvمنجھوشور ی گرڈاسٹیشن پر ڈسک تبدیلی کے کام کیلئے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں عارضی بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں