سرفراز بگٹی 18

گرمیوں کے دوران ہر شہری تک پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ،غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سوئی ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شہری آبادی کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی .

فلئرنگ اسٹیک کو شہری آبادی سے دور منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوئی شہر میں آبی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر صورت ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے دوران ہر شہری تک پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.

وزیر اعلیٰ نے سول ایڈمنسٹریشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو باہمی رابطے سے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے سوئی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے تاکہ عوامی مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں