شفیع جان 60

کے پی حکومت اور وزیر اعلی کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے،شفیع اللہ جان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن )ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے اور وزیراعلی سہیل آفریدی کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔

ہمیں این ایف سی کا حصہ نہیں ملتا جبکہ پنجاب کے لئے خزانے کا منہ کھلاا ہوا ہے۔ بانی کی رہائی فورس میں اب تک پچاس ہزار سے زائد لوگ ممبر بن چکے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی ساڑھے چار کروڑ آبادی والے صوبے کے سربراہ ہیں.

عدالتی حکم کے مطابق وہ گیارہ مرتبہ بانی سے ملنے کیلئے آ چکے لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔ شفیع جان نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلی کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ ہم کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن اپنے مینڈیٹ کیلئے لانگ مارچ کریں گے۔ شفیع جان نے کہا کہ پشاور میں رہائی فورس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے ، پچاس ہزار سے زائد لوگ رکن بھی بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں