جاوید لطیف 105

کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے،جاوید لطیف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ہر طرح کی سہولت میسر ہے، کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا جیل کے کسی دوسرے قیدی کے پاس اتنی سہولتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اس کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں، قوم پہلے تمہارے کرتوتوں سے آگاہ نہیں تھی آج آگاہ ہے، کیا پاکپتن کے لوگ ان چیزوں کو بھول سکتے ہیں۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہاتھ پاں باندھ کر ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا گیا تھا، 16 ماہ کے دوران بڑی مشکل سے ہم اس بحران سے نکلے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں