محمود خان اچکزئی 13

کیا جیتے ہوئے لوگوں کو ہروانا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟ محمود اچکزئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ غلطیوں کی اصلاح ہو سکتی ہے، آئیں بیٹھیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اس ایوان کی مضبوطی کے لیے ہر مظلوم کا ساتھ دیا، کیا جیتے ہوئے لوگوں کو ہروانا آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے؟اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آپ کے کسانوں نے پیاز ٹماٹر آلو جانوروں کے سامنے پھینک دیے، فیڈریشن صوبوں کو پیسے دیتی ہے آپ نے صوبوں سے لے لیے، اقبال آفریدی کو آپ نے ایوان سے نکال دیا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں اس پارلیمنٹ کو مضبوط کرو، اسی میں ملک کا بھی فائدہ ہے اور عوام کا بھی، میں آپ کی غیر مشروط حمایت کروں گا۔

انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر اتنی سختی نہ کریں، یہ بری بات ہے، بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات ہو جائے تو کیا ہو گا؟ ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک معاہدہ کریں تاکہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، جو انتخابات جیتے گا وہ 5 سال تک حکومت کرے گا۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام آئے گا، یہ ملک ہمارا ہے ہم اس ملک کے ہیں، ہمارے اراکین نا اہل کیے گئے، ہم کس سے شکوہ کریں؟پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ اکتوبر کے بعد ملک کے مقبول ترین لیڈر سے ملاقات نہیں ہو رہی، آپ جواب دیں کہ بانء پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں ہو رہی؟

پہلے بھی وزیرِ اعظم سے بات کی تھی لیکن وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوچھ کر بتاں گا، اب اگر کوئی جواب آ گیا ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔ پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں، بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، نہ لوڈشیڈنک کم ہو گی نہ بجلی کی قیمت اور نہ ہی دیگر اشیا سستی ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیوں کی کمی کے لیے مکمل منیجمنٹ کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے کل درست کہا کہ مسلم لیگ ن کی 3 سیٹیں ہیں، یہ بھی ایسے ہی جیتی ہیں جس طرح کراچی میں میئر شپ کا الیکشن جیتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں