ڈینگی 15

کوہاٹ میں ڈینگی بے قابو، محکمہ صحت حکام نے70 سے زائد کیسز کی تصدیق کردی

کوہاٹ (رپورٹنگ آن لائن)کوہاٹ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہوگیا جہاں اب تک 70 سے زائد افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً کوتل ٹاؤن شپ، شنواری ٹاؤن، کھمکول روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے متعدد گھرانوں میں ایک سے زائد افراد کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ نے اب تک 70 سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے جبکہ بیشتر مریضوں کا گھروں میں علاج جاری ہے۔

ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر انسدادِ ڈینگی سپرے کرانے، مچھروں کی افزائش گاہوں کے خاتمے اور دیگر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں