خوشدل شاہ 41

کوشش کرتا ہوں 10 میں سے تین سے چار میچ اپنی ٹیم کو جتواؤں،خوشدل شاہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کرتا ہوں کہ 10 میں سے تین سے چار میچ اپنی ٹیم کو جتواؤں۔پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے کہا کہ بلے باز کے لیے نمبر 7 کی مشکل ترین پوزیشن ہوتی ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو کامیابی دلواؤں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے خلاف ہماری ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی۔خوشدل شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں سے مختلف ہوں، نہ سوشل میڈیا پر کچھ کہتا ہوں اور یہ بیان دیتا ہوں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈومیسٹک میں 5 اور 6 نمبر پر 700 سے 800 رنز کیے ہیں، ڈبل سنچری بنائی 150 پلس بھی اسکور کیے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ٹیم سے ڈراپ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں