اسد عمر

کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے بچنا ہے تو ویکسین لگوائیں، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا ءکی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ویکسینیشن کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر کہا کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔انہوں نے کورونا اور ملک بھر میں ویکسینیشن کے عمل کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت 6 بڑے شہروں کو ویکسینشین کے عمل میں بہتری کی ضرورت ہے،اسلام آباد ، پشاور ، گلگت ، میرپور میں ویکسی نیشن کا عمل بہترین ہے جبکہ اسکردو ، چارسدہ ، سرگودھا میں بہتر ہے، حیدرآباد ، نوشہرہ ، فیصل آباد ، کوئٹہ ، کراچی ، مینگورہ ، مردان میں ویکسی نیشن کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔