کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت 40 روپے اضافے کے بعد 160 سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کے بعض علاقوں پیاز 220 سے 250 روپے فی کلو تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔
شہر میں پیاز کی قیمت میں اضافہ مارکیٹ میں نئی فصل نہ آنے کی وجہ سے ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی فصل آنے کے بعد شہر میں پیاز کی قیمت معمول پر آنے کا امکان ہے۔








