آٹے کی قیمتوں 24

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیا

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 20 کلو آٹے کی سرکاری قیمت 2 ہزار 640 روپے مقرر کر رکھی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر آٹے اور روٹی کی فروخت کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں