ممبئی(رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری پر ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کی جس میں مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا گیا تھا ” ثابت ہوا، اسٹریٹ پاور واحد طاقت ہے جو اہمیت رکھتی ہے”۔
کنگنا نے اس صارف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے متنازع زرعی قوانین سے متعلق حکومتی فیصلے کو افسوسناک، شرمناک اور ناانصافی پر مبنی قرار دیا اور کہا پارلیمنٹ میں منتخب حکومت نہیں بلکہ سڑکوں پر لوگ قوانین بنانا شروع کردیں تو یہ بھی جہادی قوم ہے،ان تمام لوگوں کو مبارک جو ایسا چاہتے تھے۔









