حلیم عادل شیخ 16

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، طویل بجلی بندش اور پانی کے سنگین بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ظلم کے مترادف ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی کی ناقص کارکردگی اور بدانتظامی کے باعث شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ ٹینکر مافیا کھلے عام عوام کا استحصال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا 18 سالوں مین پیپلز پارٹی نے کراچی کے شہریوں کو ایک بوند اضافی پانی تک فراہم نہیں کیا الٹا جو پانی میسر تو وہ بھی کم کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا شہریوں کا نیو حب کینال پروجیکٹ کے نام پر لالی پاپ دیا گیا اربوں کی لاگت سے بننے والا نیو حب کینال ناقص کارکردگی کی وجہ سے مٹی تلے دبا دیا گیا جس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی عوام کا پیسا کرپشن کی نذر کر دیا گیا۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کی فراہمی میں ناک ہوگیا ہے پیسوں کے عوض پانی کے کنیکشن بیچے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت نے شہری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے مگر متعلقہ ادارے اور حکومت صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروباری سرگرمیوں، تعلیمی امور اور گھریلو زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ عوام شدید گرمی میں اذیت کا شکار ہیں جبکہ حکمران دعوں اور بیانات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، کراچی میں پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹینکر مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو شہریوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی امن و امان کی صورتحال کو متاثر کر سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ پی ٹی آئی عوام کے ساتھ ملکر عوامی اشوز پر بھرپور احتجاج کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں