سید نور 16

کراچی ،لاہور کی فلم انڈسٹری کی تفریق پیدا نہیں کرنی چاہیے ‘ سید نور

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور رائٹر و ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی اور لاہور کی فلم انڈسٹری کی تفریق پیدا نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ہے ، تاریخی طور پر دیکھا جائے تو فلم انڈسٹری کا آغاز لاہور سے ہوا اور کراچی کے فنکاروںنے لاہور آ کر کام کیا ہے اور بڑ انام کمایا ۔

ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ کراچی میں نجی ٹی وی چینل فلمیں پروڈیوس کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے یقینی طور پر اس سے فلم انڈسٹری کو تقویت ملی ہے ۔ تاریخ کو دیکھا جائے تو فلم انڈسٹری کاآغاز لاہور سے ہوا تھااور اس نے یہاں پر ہی عروج پایا ، ا ب فلم انڈسٹری کی بحالی بھی یہاں سے ہو گی ۔البتہ میں یہ سمجھتا ہوں ہمیں کراچی اور لاہور کی فلم انڈسٹری کی بات ہی نہیں کرنی چاہیے بلکہ سب کو مل کر فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں