سندھ ہائی کورٹ 13

کاٹن ایکسچینج عمارت پر قبضے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کا حکم پر عملدرآمد کا حکم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کاٹن ایکسچینج کی عمارت پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ متروکہ املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس محمد سلیم جیسر نے استفسار کیا کہ منصف جان گجر، جن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا معاملہ ہے، کہاں ہیں؟ متروکہ املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود موجود ہیں۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمارت کا قبضہ درخواست گزاروں کو کیوں نہیں دیا گیا؟ عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمارت کا قبضہ دے دیا جائے۔متروکہ املاک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین متروکہ املاک قمر الزماں نے عدالت کے حکم کے مطابق فیصلہ کردیا ہے۔ منصف جان گجر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نے سیکشن 8 کے تحت پراپرٹی کو متروکہ املاک قرار دے دیا ہے۔متروکہ املاک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراپرٹی کو متروکہ املاک قرار دیے جانے کے بعد فیصلے کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے۔

منصف جان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، ہمیں عمارت کا قبضہ نہیں دیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے چیئرمین متروکہ املاک کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد ہوچکا ہے، تاہم عمارت کا قبضہ دینے کا حکم بھی دیا گیا تھا، اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟عدالت نے عمارت کا قبضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے 10 ستمبر کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں