کانوں میں میل

کانوں میں میل بھر جانے سے سماعت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں،ڈاکٹر اسلم چوہدری

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)بے نظیربھٹو ہسپتال اور راولپنڈی میڈیکل کالج کے پروفیسر، ماہر امراض ناک کان گلا ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ مون سون موسم کے دوران کانوں میں ویکس (میل )بھر جانے سے سماعت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ ساون کے موسم میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جانے سے کانوں میں ویکس کی مقدار بھی زیادہ ہو جاتی ہے جس سے سر بھاری محسوس ہوتا ہے ، سنائی کم دیتا ہے ، کانوں میں خارش محسوس ہوتی اور شاں شاں کی آوازیں ہے ۔

انہوں نے طبی مشورے دیتے ہوئے کہاکہ ایسی صورت میں ماہر معالج سے رجو ع کرکے جدید مشینری کے استعمال سے کانوں سے فالتو ویکس نکلوائی جائے اور اس مقصد کے لئے از خود کسی بھی نوکدار شے کا استعمال نہ کیا جائے اس سے کان کے پردے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ پ

روفیسر محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ کانوں کی میل قدرتی طورپر کانوں میں ایک حصار کا کام دیتی ہے جس سے کوئی کیڑا مکوڑا کانوں کے اندر داخل نہیں ہو سکتا اس لئے کانوں میں ویکس کی مقررہ مقدار کی موجود گی ضرور ی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فٹ پاتھوں پر بیٹھے عطائی کانوں میں آلودہ سلائیاں مار کر لوگوں کو بہرہ کر رہے ہیں اور انفکیشن پھیلانے سے کینسر بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر اسلم نے کہاکہ کانوں کے صفائی صرف ای این ٹی سرجنز سے کرائی جائے اور ٹوٹکے استعمال نہ کئے جائے اس سے سماعت کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر نہانے کے دوران کانوں میں پانی داخل ہو جائے توبغیر تکیے کے سیدھے منہ لیٹ کرسر کو دائیں او بائیں گھمایا جائے اس سے پانی نکل سکتا ہے۔