سخاوت ناز

کامیابی کیلئے لاہور کے شائقین کی قبولیت ناگزیر ہے ‘ سخاوت ناز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور مزاحیہ اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ فن اداکاری میںکامیابی کیلئے لاہور کے شائقین کی قبولیت ناگزیر ہے ۔ایک انٹر ویو میں سخاوت ناز نے کہا کہ شوبز انڈسٹری یا ادب کا شعبہ ہو جس شخص نے لاہور میں قسمت آزمائی کی اور اس پر لاہور سے قبولیت کا ٹھپہ لگ گیا تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی تعلق فیصل آباد سے ہے ، مجھے بھی حقیقی معنوں میں شہرت اورمقام لاہور میں آکر ملا ہے ۔