اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) اداکارہ ماہرہ خان نے کام پر دوبارہ واپسی کو خود کے لیے نعمت قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کئی ماہ گھر پر رہنے کے بعد اب کام پر واپسی ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔
انہوں نے سیٹ پر بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہو ئے کہا کہ انہٰیں سب سے گلے ملنے کی عادت ہے لیکن سماجی دوری کی وجہ سے وہ یہ نہیں کر پا رہیں جو کہ انہیں پسند نہیں آرہا