یاسمین راشد 17

ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3اکتوبر تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل دلائل کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے سماعت کی، عدالت نے وکیل کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 3اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پراسکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں