چائنا میڈیا 17

چین کی گورننس اور عالمی ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا ا نعقاد

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اور امریکہ میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے “چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کا امریکی سیشن واشنگٹن میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کے ساتھ ہی اس موضوع پر بین الاقوامی مکالموں کی سلسلہ وار سرگرمیوں کا بھی آغاز ہو گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبۂ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس نے دنیا کو ایک واضح اور پُرعزم پیغام دیا ہے کہ پارٹی اپنی تعمیر و ترقی کے لیے مزید بلند معیارات اور ٹھوس اقدامات اختیار کرے گی۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اعلیٰ معیار کے پروگرام تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی گورننس” کے ذریعے “چین کی گورننس” کے عمل میں حاصل ہونے والے تجربات کو دنیا کے ساتھ شیئر کرے گا۔

امریکہ میں چین کے سفیر شیے فینگ نے بھی تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس سے پارٹی کی اپنی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مضبوط شعور اور پُرعزم ارادے کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو مزید بہتر بنانے سے چین کی ترقی بھی مزید بہتر ہوگی اور چین کی بہتر ترقی دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

تقریب کے دوران چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ “چائنا کرافٹ: روبوٹک مینوفیکچرنگ” اور “چائنا ٹومارو” سمیت دیگر پروگراموں کے ٹریلرز بھی پیش کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں