بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) آن لائن ڈیٹا کے مطابق، رواں سال چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران باکس آفس آمدنی 1.164 ارب تک پہنچ گئی ۔
ان تعطیلات کے دوران ، ‘فلم کے ساتھ سیاحت” ،” فلم کے ساتھ کھانے “، اور “فلم کے ساتھ جنگلات کی سیر ” جیسی نئی سرگرمیاں بھی سامنے آئیں جن سے فلم انٹرٹینمنٹ سے جڑے صارفین کے تجربات اور خرچ کے مواقع مزید وسیع ہوئے ۔ فلم دیکھنا اب صرف ایک ثقافتی سرگرمی نہیں رہا، بلکہ یہ ایک جامع تعطیلاتی تجربے میں بدل گیا ہے۔
اس وقت فلم کی صنعتی چین کی پیداوار ی مالیت 480 ارب یوآن سے تجاوز کر چکی ہے اور چینی فلم مارکیٹ کا مستقبل بہت روشن نظر آ رہا ہے ۔









