وانگ ای 18

چین برازیل تعلقات ایک اہم سنگ میل تک پہنچے ہیں، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویئیرا کے ساتھ پانچویں چین-برازیل وزرائے خارجہ سطح کے جامع اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا ۔

منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، صدر شی جن پھنگ اور برازیلی صدر سیو لولا ڈا سلوا کی اسٹریٹجک رہنمائی میں، چین برازیل تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے لے کر ہم نصیب معاشرے تک ،ایک اہم سنگ میل تک پہنچے ہیں ۔ دونوں فریقوں کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا چاہیے، چین برازیل ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل گہرا کرنا چاہیے، بیرونی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا چاہیے، اپنی اپنی جدید کاری کے عمل اور گلوبل ساؤتھ ممالک کی متحدہ خود انحصاری کے فروغ کے لیے مزید قوتیں تشکیل دینی چاہئیں، اور افراتفری کا شکار اس دنیا کو مزید قیمتی استحکام فراہم کرنا چاہیے۔

وانگ ای نے کہا کہ چین برازیلی حکومت کی ون چائنا پالیسی پر استقامت کو سراہتا ہے، اور برازیل کی خودمختاری، آزادی اور ترقی کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ برازیل کے وزیر خارجہ ماؤرو ویئیرا نے کہا کہ برازیل اور چین کے تعلقات ترقی پذیر ممالک کے لیے خود مختاری پر قائم رہنے اور یکجہتی و تعاون مضبوط کرنے کی ایک بہترین مثال اور بڑی طاقتوں کے مابین مستحکم اور قابلِ اعتماد تعلقات کے قیام کا ایک نمونہ بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ برازیل ہمیشہ ون چائنا پالیسی پر کاربند رہا ہے اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک اعتماد کو مزید مضبوط کرنے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں