شی جن پھنگ 47

چینی نائب وزیر اعظم کی ترکمانستان میں گیس فیلڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئے شیانگ نے ترکمانستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے گیلکنیش گیس فیلڈ منصوبے کے چوتھے مرحلے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے ترکمانستان کی عوامی کونسل کے قومی رہنما اور چیئرمین گربانگلی بردی محمدوف اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ راشد میردوف کے ساتھ چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔

چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں ڈنگ شیوئے شیانگ اور راشد میردوف نے “چین اور ترکمانستان کے درمیان قدرتی گیس کے شعبے میں تعاون کے بنیادی اصولوں سے متعلق عمومی معاہدہ”، “چین اور ترکمانستان کی حکومتوں کے درمیان پانچ سالہ تعاون منصوبہ (2026-2030)” اور چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے “منٹس آف میٹنگ” پر دستخط کئے۔

دونوں رہنماؤں نے ثقافتی مراکز کے قیام، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، مصنوعی ذہانت، سائنس و ٹیکنالوجی اور روایتی ادویات کے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ ترکمانستان میں قیام کے دوران ڈنگ شیوئے شیانگ نے قدرتی گیس پر چین-ترکمانستان اسٹریٹجک تعاون کی 20ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کی افتتاحی تقریب اور ترکمانستان لوبان ورکشاپ کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں