شی جن پھنگ 22

چین، “خود اصلاحی”: حکمرانی کے پیچیدہ مسائل سے متعلق سی پی سی کا حل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) “خود اصلاحی” کا اہم نظریہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیش کیا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پہلی نسل کے رہنما ماؤ زے تنگ کے پیش کردہ “عوامی نگرانی” کے نظریے کے ساتھ مل کر، زوال اور عروج کے تاریخی چکر سے بچنے کی و جوہات بنتی ہیں۔ یہ اس بنیادی سوال کا جواب دیتا ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت طویل عرصے تک حکمرانی کیسے برقرار رکھ سکتی ہے اور اپنے اندر موجود خامیوں کو دور کرکے اپنی توانائی کوکیسے قائم رکھ سکتی ہے۔

نئے دور میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بدعنوانی کے خلاف مہم “خود اصلاحی” کے نظریے کی ایک عملی مثال ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی جماعت کے لیے خطرات سے آگاہ رہنا ہی کافی نہیں، بلکہ اس میں اپنی کمزوریوں اور بدعنوان عناصر کے خلاف خود احتسابی اور اصلاح کا حوصلہ اور جرات بھی ہونی چاہیے۔ یہ نہ صرف سی پی سی کی توانائی برقرار رکھنے کے اہم ذرائع ہیں بلکہ یہ نظریہ دیگر ممالک کی سیاسی جماعتوں کو “طویل مدتی حکمرانی” کے لیے ایک قابل تقلید راستہ بھی فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں