جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ملک بھر کی عدالتوں میں 20لاکھ 18ہزار مقدمات زیر التوا ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سپریم کورٹ اور پانچوں ہائی کورٹس میں 3لاکھ 77ہزار 380مقدمات زیرالتوا ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ زیرا لتوا مقدمات کو نمٹانے کے لیے ہائیکورٹ ضروری اوربروقت اقدامات کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے عدلیہ میں خالی اسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماڈل کورٹس سے متعلق پیش رفت رپورٹ 2 ماہ میں طلب کرلی۔