اعظم سواتی

چیف الیکشن کمشنر پرالزامات،اعظم سواتی کو جواب دینے کیلئے 15 روز کی مہلت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پرالزامات پر شوکاز نو ٹس کا جواب دینے کے لیے 15 روز کی مہلت دے دی۔

منگل کو الیکشن کمیشن ممبران شاہ محمد جتوئی اور نثار درانی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر اعظم سواتی کے الزامات کے معاملہ پر سماعت کی۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد میں موجود نہیں، وہ اعظم سواتی کی جانب سے جواب داخل کریں گے،

شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا جائے، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دئے کہ ایک مہینہ بہت زیادہ ہے، 15 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دیں، الیکشن کمیشن نے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔