احسن اقبال

چار سالوں سے پیشیاں بھگت رہا ہوں ، عمران حکومت کچھ نہ نکال سکی، احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چار سالوں سے پیشیاں بھگت رہا ہوں ، عمران حکومت کچھ نہ نکال سکی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ناروال اسپورٹس سٹی مقدمہ میں پیش ہوا ہوں ،چار سالوں میں عمران حکومت کچھ نہ نکال سکی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کھیلوں کے منصوبے کو تباہ کردیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ قومی منصوبوں کو اپنی انا نفرت کا نشانہ بنایا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ اپریل مئی جون میں ترقیاتی بجٹ زیرو ریلیز ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ آخری سہ ماہی میں ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کی قلت کا سامان ہے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی حالت بس کے اناڑی کنڈیکٹر حادثہ کے وقت چھلانگ لگا دے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اور وزراء اپنے خلاف اعتراف جرم کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزراء کہتے ہیں ہم نے اپنا پھندا اپوزیشن کے گلے میں ڈال دیا ہے ،ہم نے سیاست کیلئے نہیں معیشت اور ملک کو بچانے کیلئے حکومت سنبھالی،عمران خان اب معصوم بن کر سوال کررہے ہین ملک کا کیا بنے گا؟۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ وفاقی حکومت چار ہزار ارب صوبوں کو دے کر چار ہزار ارب کا قرض اتارنا ہے،یہ مسائل ہمیں ورثہ میں ملے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی شہرت کیلئے بجلی ڈیزل پٹرول کی قیمتیں کم کیں۔

اس وجہ سے معیشت میں گہرا سوراخ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے تحت ہاتھ باندھ کر عمل کرنا پڑھ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کہتا ہے ہمیں حکومت کا نہیں پاکستان کا پتہ ہے،حفیظ شیخ اور شوکت ترین نے دستحط کیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کیلئے بہتر سے بہتر سہولت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،حکومتی سخت فیصلوں کا مقصد ملکی معیشت کو بچانا ہے۔

انہوںنے کہاکہ امید کرتے ہیں ،ایک سال بعد جب حکومت چھوڑیں گے تو معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ زراعت پر سب سے زیادہ توجہ ہے۔ کیونکہ زراعت سے جلد نتائج آتے ہیں تاکہ ہمیں اجناس کو درآمد نہ کرنا پڑے۔انہوںنے کہاکہ قوم سے اپیل ہے چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردیں کیونکہ ہم چائے بھی امپورٹ کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ بحران سے نکلنے میں تاجر اور قوم ہمارا ساتھ دے ،اپیل کرتے ہیں بازار ساڑھے اٹھ بجے بند کر دیئے جائیں ۔