ہمایوں اختر خان

پی پی ،(ن) لیگ سیاسی نعرے کے طور پر قبل از وقت انتخابات کے نعرے لگا رہی ‘ ہمایوں اختر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے،

کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوام کے پاس جائیں گے .

لیکن پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے پاس عوام کو دکھانے اور بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے ،

دونوں جماعتیں اپنے لوگوں کو ساتھ رکھنے کیلئے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے نعرے لگا رہی ہیں ،

نام نہاد تجربہ کار پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے بتا دیں کہ ان کے پاس کورونا وائرس کو راتوں رات ختم کرنے

اور معیشت کو ٹیک آف کی پوزیشن پر لے جانے کا کیا فارمولہ ہے ؟،

عوام کئی دہائیوں تک آزمائی ہوئی جماعتوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے حلقہ این اے 131اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے

کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں وزیر اعظم عمران خان کی پہلی حکومت ہے جس نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا جبکہ ماضی میں اعدادوشمار کے ہیر پھیر سے

اس فائدے کو اپنی جیبوں میں ڈالا جاتا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جتنا اضافہ ہوا ہے.

حکومت نے اس سے کہیں کم قیمتیں بڑھائی ہیںاور آج بھی پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں

خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام پر بوجھ ڈالنے سے حتی الامکان گریز کیا ہے ،

ہماری اولین ترجیح کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کا روزگار بچانا ہے اور خدا کی ذات سے دعا ہے،

کہ ہمیں اس وباء سے جلد سے جلد چھٹکارا دے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ،

رہنمائوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے جسے دور بھی کر لیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی نعرے کے طور پر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں،

اور اگر حقیقت میں ایسا ہو جائے تو کوئی کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ منہ چھپاتی پھریں گی۔