بیرسٹر دانیال چوہدری 19

پی ٹی آئی نے ایک آپشن بھی چھوڑا ہوتا تو وفاق کبھی یہ قدم نہ اٹھاتا، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے وفاق کے لیے کوئی ایک آپشن بھی چھوڑا ہوتا تو وفاق کبھی یہ قدم نہ اٹھاتا۔

اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق نے بار بار مذاکرات کی پیش کش کی اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بھی بیٹھالیکن سہیل آفریدی بضد تھے کہ کسی صورت دہشت گردی کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دینا۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے ڈرامے سے پیچھے نہیں ہٹی اور اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں