اسد عمر

پی ٹی آئی دور حکومت میں سی پیک کے تحت ہزاروں کلو میٹر ہائی ویز تعمیر کی گئیں، اسد عمر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سی پیک کے تحت ہزاروں کلومیٹر ہائی ویز تعمیر کی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سی پیک کے تحت ہزاروں کلومیٹر ہائی ویز تعمیر کی گئیں، ہزاروں میگاواٹ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے منصوبے مکمل ہوئے۔

جای کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ ہماری حکومت میں ہی زراعت، آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے لیے دائرہ کار بڑھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں انڈسٹریل زونز شروع ہوئے اور صنعتیں قائم کی گئیں۔