اعظم نذیرتارڑ 26

پیپلز پارٹی کے ساتھ بلز پر کوئی اختلاف نہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بلز پر کوئی اختلاف نہیں، کابینہ میں شامل جماعتوں کے ساتھ بلز پہلے ہی زیرِ بحث آ جاتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اتحادی جماعتوں کو خوش دلی سے بریفنگ دی جاتی ہے، پارلیمانی سیاست میں ہلکی پھلکی موسیقی بھی نہ ہو تو پھر کیا فائدہ؟اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں، معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات حراست کے حکم کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہوتے ہیں، ایسے معاملات میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے اسپیکر اپنی صوابدید استعمال کرتے ہیں۔جنید اکبر کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، عدالت جو حکم جاری کرے گی، اس کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں