فواد چوہدری 234

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا،فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا اپوزیشن کو مشورہ ہے اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلیں اور اصلاحات کے ایجنڈے پر آئیں، ہم انتخابی عمل میں بہتری کیلئے تجاویز دے چکے ہیں اور آپ کی تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں، آگے بڑھیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں