حسن مرتضیٰ 12

پیپلز پارٹی کی قیادت نے گلگت بلتستان میں جمہوری عمل کو کامیابی سے مکمل کر دکھایا’ حسن مرتضیٰ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے گلگت بلتستان میں جمہوری عمل کو کامیابی سے مکمل کر دکھایا،گلگت بلتستان کو ان کا ہر دلعزیز وزیر اعلی امجد حسین مبارک ہو۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے قائدِ ایوان امجد حسین اور سپیکر عمران ندیم کا انتخاب جمہوریت کی جیت ہے،امجد حسین ایڈووکیٹ کا بلا مقابلہ انتخاب پیپلز پارٹی پر عوام اور منتخب نمائندوں کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے،حسن مرتضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بی بی کی مرہون منت ہے اورہمارے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب گلگت بلتستان عوام کا پیپلز پارٹی پر بھر پور اعتماد ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کی نئی حکومت گلگت بلتستان میں حق حاکمیت اور حق ملکیت کو یقینی بنائے گی اور وہاں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کر ے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں