عبدالعلیم خان 18

پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،عبدالعلیم خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نئی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ، امید ہے آئندہ آنے والی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرے گی ۔

اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ آئی پی پی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر ووٹ حاصل کیے، شمالی علاقہ جات کے عوام کا استحکام پاکستان پارٹی پر بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، پارٹی ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ووٹ بینک کیلئے دن رات کام کیا، اس علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مستقل بنیادوں پر نزدیکی رابطہ برقرار رکھیں گے ،

وفاقی وزارت کا قلمدان ہونے کے باعث انتخابی مہم میں بلا واسطہ حصہ نہیں لے سکا، استحکام پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو پذیرائی ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اکثر حلقوں میں آئی پی پی کے امیدوار بہت کم ووٹوں کے فرق سے پیچھے رہے ۔عبدالعلیم خان نے پارٹی تنظیم کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی کارکن اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور علاقے کی بہتری میں حصہ ڈالتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں