نشازیہ مری 39

پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے‘شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آرٹیکل 160(3)(a) میں کسی بھی قسم کی ترمیم کو مسترد کر دیا گیا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 سے متعلق تجویز کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جبکہ آئینی عدالت کے قیام کی بھی تائید کی گئی ہے، جو پارٹی کے منشور اور میثاقِ جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آئٹم ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت سے رابطے میں رہے گی تاکہ میثاقِ جمہوریت کے باقی ایجنڈا پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے۔

شازیہ مری کے مطابق، پیپلز پارٹی نے میثاقِ جمہوریت پر عملدرآمد کو جمہوریت کے استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے، جب کہ کچھ تجاویز پر غور و خوض کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں آئینی ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی ایسی کوشش کی مخالفت کرے گی جو صوبوں کے آئینی اختیارات کو کمزور کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں