کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے شکارپور میں ڈیزل ہائبرڈ بسوں کا افتتاح کردیا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پیپلزپارٹی نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، سازش کے تحت ہماری جماعت کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، سندھ میں پاکستان کے بہترین ہسپتال ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی معاشرے کے ہر شخص کیلئے کام کر رہی ہے، صوبائی حکومت 3 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو امدادی رقم دے چکی، پٹرول کی قیمت بڑھنے پر 2 ہزار روپے موٹرسائیکل مالکان کو دیئے۔
سینئر وزیر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شکارپور میں خواتین کو مفت پنک اسکوٹیز دیں گے۔








