اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وفاقی بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلی بار بجٹ میں عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا،بجٹ میں عام آدمی کے مسائل کے حل پر سنجیدگی سے توجہ دی گئی۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جو عام لوگوں کی سمجھ میں آگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ٹیکسوں کا بوجھ کرکے لوگوں کو اچھا ریلیف دیا ہے۔








