لاہور(رپورٹنگ آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام ڈرامہ اسرائیلی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس جعلی کھیل میں بری طرح رسوا ہوچکے ہیں۔ بھارت اس وقت ہندو انتہاپسندوں اور دہشت گرد جنونیوں کے قبضے میں ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت یافتہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اسلاموفوبیا کے فروغ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، پاکستان اور فلسطین امت مسلمہ کی شہ رگ ہے۔