اسحق ڈار

پہلگام واقعہ سے متعلق عالمی دنیا کو ثابت کیا بھارت نے غلط بیانی کی، اسحق ڈار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام تراشی کرنا شروع کردی لیکن ہم نے ذمہ داری سے بیان دیا کہ ہمارا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں اور عالمی دنیا کو ثابت کیا بھارت نے غلط بیانی کی ہے۔

سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا، سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ میں نے ایک بات کی کہ بھارت جو کرے گا پاکستان ویسے ہی اس کا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں افسوسناک واقعے کے بعد بھارتی الزام تراشیوں پر ہم تمام ممالک کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطے میں تھے اور پوری دنیا نے کہا کہ دونوں ممالک صبر کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 7 مئی کی رات کو جھوٹ بولا کہ 15 جگہوں پر حملہ ہوا، انہوں نے سکھ کمیونٹی کو اکسانے کے لیے یہ الزامات لگائے اور پھر ایک نیا ڈرامہ شروع ہوا کہ ڈرون بھیجنا شروع کردیے، لگ بھگ 80 ڈرون پاکستان میں پھر رہے تھے۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ باہر کے ممالک نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے بھارت کے سکھوں مقام پر حملہ نہیں کیا اور کوئی پاکستان سے پہلے ایف 16 نہیں اڑا، ہم نے دونوں دفعہ خود کا دفاع کرنے کے لیے بھارت پر حملہ کیے جب کہ عالمی قانون کے مطابق ہم نے فوری طور پر بھارت کو جواب دیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان فورسز کو اتھارٹی دی گئی کہ اب صبر کے بجائے آپریشن فیز 1 پر عمل کریں، آرمڈ فورسز کو مخصوص پلان دیا گیا، جس پر عمل شروع ہوگیا۔انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل فورم پر آپ کی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں، جعفر ایکسپریس پر بھارت نے تاحال کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔