لاہور(رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت ابھی بھی زیادہ، 225 روپے فی لٹر پر لائی جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ، پٹرول کی قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم ہونے سے ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں گی، حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔








