بیرسٹر گوہر 119

پوری کوشش کی گئی عوام بانی پی ٹی آئی کو بھول جائے،بیرسٹر گوہر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پوری کوشش کی گئی عوام بانی پی ٹی آئی کو بھول جائے لیکن وہ بھول نہیں رہی، ہم نے جو بھی پوائنٹ آف آرڈر اٹھایا قانون کے مطابق اٹھایا، ہماری پوائنٹ آف آرڈر پر رولنگ نہیں دی جاتی۔
جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ سب کارورائی ریکارڈ کا حصہ بن جاتی ہے، پی ٹی آئی تمام صوبوں میں موجود واحد جماعت ہے، جہاں ہماری یوم تاسیس کی تقریب ہونی تھی وہاں سے اسپیکر اور فرنیچر ہٹادیا گیا، ہماری ہر تقریب کے خلاف پولیس ایکشن ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں