اویس لغاری 120

پن بجلی سے عوام کو بروقت سستی بجلی میسر آئے گی، وزیر توانائی اویس لغاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے چیئرمین واپڈا سجاد غنی کی ملاقات کی۔ملاقات میں واپڈا کے زیر تعمیر بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پن بجلی سے عوام کو بروقت سستی بجلی میسر آئے گی، این ٹی ڈی سی کے کسی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے این ٹی ڈی سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں