لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2021ء کے ریگولر،لیٹ کالج،پرائیویٹ اورامپروڈویژن کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم20اگست 2021ء تک جمع کرواسکتے ہیں .
جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم 21تا27اگست 2021ء تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔