صوبائی کابینہ

پنجاب کی21 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب کابینہ کے 21اراکین اسمبلی نے صوبائی وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا،وزیراعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے لیے اراکین اسمبلی کو وزارتیں سونپی تھیں جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا جس کے بعد ہفتہ کے روز 21 اراکین اسمبلی نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے اور جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے،

21رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاوسنگ اور انڈسٹریز کے قلمدان دیئے گئے ہیں جبکہ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس کو اسکولز ایجوکیشن کی وزارت دی گئی ہے،علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال کا قلمدان دیا گیا

ہے،وزیر اعلی پرویز الہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنایا گیا ہے،مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی بھی بنایا گیا ہے، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلی کا معاون خصوصی بنایا گیا۔