پنجاب کابینہ 14

پنجاب کابینہ نے 5850 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دےدی،پینشن اور تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے پنجاب کے بجٹ برائے 27-2026 کی منظوری دے دی۔صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نے پنجاب کے 5850 ارب روپے حجم کے بجٹ بارے کابینہ کو تفصیلی آگاہ کیا، ترقیاتی بجٹ 752 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، پینشن اور تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ تیسرا بجٹ پیش کرنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتی ہوں، وفاقی حکومت کو دفاع اور دیگر مدات میں پنجاب نے سب سے زیادہ حصہ دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی شئیر کم ہونے کے باوجود اپنے عوام کو اپنے وسائل سے ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہوں، عوام کو ریلیف دینے کا عہد پورا کرنے کے لئے علالت کی حالت میں بھی ویڈیو لنک میٹنگ کرتی رہی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ریلیف اور خدمت کا سفر پہلے کی طرح جاری رہے گا، پنجاب کے عوام کی ترقی کے سفر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں