شہبازاکمل جندران۔۔۔
صوبے میں شہریوں کی جان ومال کے محافظوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
محض گزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب پولیس کے ایک ہزار 5 سو 97 چھوٹے بڑے اہلکار قتل، زنا، اغوا ، منشیات فروشی، قبضہ مافیا اوردیگر مقدمات میں ملوث نکلے۔
پنجاب پولیس کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق 2020 اور 2021 کے دوران پولیس کے 117 اہلکار قتل کےمقدمات میں ملوث ہوئے۔
اسی طرح پنجاب پولیس کے 28 اہلکار صرف ایک سال میں 21-2020 میں زنا جیسے قبیح جرم میں ملوث ہوئے۔
سال 2020 اور 2021 کے دوران پنجاب پولیس 61 اہلکاروں کے خلاف اغوا، 9 اہلکاروں کے خلاف قبضہ مافیا، 43 کے خلاف منشیات فروشی اور ایک ہزار 339 اہلکاروں کے خلاف دیگر جرائم میں مقدمات درج ہوئے۔
سال 2020 اور 2021 کے دوران پنجاب پولیس کے 5 اہلکار ہیروئین استعمال کرنے 9 افیون کھانے، 43 چرس پینے اور 11 اہلکار دیگر نوعیت کی منشیات کے استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں۔