سرکاری سکول

پنجاب بھر کے سرکاری سکول کا ہیڈ الائونس 500 سے بڑھا کر 10ہزار روپے ماہانہ کرنیکا اعلان

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکول کا ہیڈ الاونس 500 سے بڑھا کر 10ہزار روپے ماہانہ کرنیکا اعلان.

اب ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر سکول ہیڈ لگایا جائے گا، جونیئر اساتذہ بھی ٹیسٹ دے کر سکول ہیڈ لگ سکیں گے پرائمری اور مڈل سکول کے ہیڈز کو ساڑھے 7ہزار ماہانہ الاونس ملے گا .

ہائی اور ہائر سکینڈری سکول ہیڈ کو ماہانہ دس ہزار روپے ماہانہ الاونس ملے گا ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد سکول ہیڈ لگایا جائے گا سکول ہیڈ لگنے کیلئے ٹیسٹ جولائی یا اگست میں لیا جائے گا