مصطفیٰ کمال 15

پمز واقعے پر سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں ، مصطفی کمال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ پمز واقعے پر سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دور ان صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ مستعفی ہو رہے ہیں؟ مصطفی کمال نے جواب دیا کہ وزیراعظم ان کے باس ہیں، وزیراعظم نے انہیں کچھ باتیں کرنے سے روکا ہے،پہلے وزیراعظم سے بات کرلیں، پھر کچھ کہیں گے۔

یاد رہے کہ واقعے کے ذمے داروں کے تعین کیلئے وزیراعظم نے سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں